پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابو بکر کے گھٹنے کی سرجری ہوگئی

22

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ابو بکر کی لاہور میں گھٹنے کی سرجری ہوگئی، ان کا ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں گھٹنہ انجرڈ ہوا تھا۔ابوبکر کا کہنا ہے کہ آپریشن کی کامیابی پر بہت خوش اور پی ایچ ایف کا شکر گزار ہوں۔ ان کی سرجری اسکاٹ لینڈ سے آئے پاکستانی ڈاکٹر کامران بٹ نے مقامی اسپتال میں کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی، سابق صدر اختر رسول، کوچ طاہر زمان نے ان کی تیمارداری کی۔