قومی ائیر لائن :نجکاری عمل میں صرف ایک بولی دہندہ باقی رہ گیا

83

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) اسٹا ک مارکیٹ کوک موصول ہو نے والی اطلاعا ت کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کی فروخت کے لیے ایک بولی دہندہ باقی رہ گیا۔ پی آئی اے کی فروخت کے لیے بولی لگانے کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے تک صرف ایک کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پیشگی کوالیفکیشن دستاویزات جمع کرائی ہیں جس سے فروخت میں ممکنہ تاخیر کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ خبرکے مطابق ائیرلائن کے پرانے جہاز، 200 ارب کا قرض اور دیگر مسائل کی وجہ سے بولی دہندگان حکومت سے کم حصص کے بجائے 100 فیصد حصص فروخت کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ ادارے کا مکمل کنٹرول مل سکے اور بڑھتے ہوئے چیلنجز پر مکمل اختیار کیساتھ قابو پایاجائے۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے 31 اکتوبر کو ہونے والی نیلامی کے لیے تیاری کرلی ہے جس میں میڈیا اور اہم اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ پی آئی اے حکام کو اسٹینڈ بائی پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے نئے قرضہ پروگرام کے تحت پی آئی اے جیسے سرکاری اداروں کی نجکاری کو ترجیح دی ہے۔