کجراچی (کامرس رپورٹر)اسٹنڈارڈ چارٹرڈ بنکب پاکستان لمٹڈ (ایس سی بی پی ایل) نے مالی سال 2024ء کی تیسری سہ مالی کے دوران مضبوط مالی کارکردگی کا مظاہرہ کاکہے جس کے نتجے مںت قبل از ٹکسٹ منافع 20 فیصد اضافے کے ساتھ 75.5 ارب روپے تک پہنچ گیا۔تمام شعبوں کی جانب سے مثبت تعاون کے باعث مجموعی آمدنی میںسال با سال کی بنیاد پر16 فیصد اضافہ ہوا۔ اگرچہ افراط زر کے باعث،اسی مدت کے مقابلے میں، آپریٹنگ اخراجات مں 18 فیصد اضافہ ہوا ،تاہم بکب نے کم لاگت اور آمدنی کے تناسب کے ساتھ صنعت میں نمایاں پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔مزیدبرآں، عمدہ حکمت عملی کی بدولت نادہندگی کے خطرات میں کمی اور واجب الادا قرضوں کی وصولی میں 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے دوران 1.8 ارب روپے کی نیٹ ریلیز کی راہ ہموار کی، جبکہ اس کے مقابلے میں گذشتہ سال کی اسی مدت میں 615 ملین روپے کا نیٹ چارج ریکارڈ ہوا تھا۔بینک کے واجبات کے ضمن میں، کل ڈپازٹس 842 ارب روپے تک پہنچ گئے ، جو کہ سال کے آغاز سے 123 ارب روپے کا اضافہ ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹس مں رواں سال کے آغاز سے اب تک 9 فیصد اضافے کے ساتھ 33 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔