انڈونیشیا: مقامی خام مال استعمال نہ کرنے پر آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی

59

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا نے امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے تیار کردہ آئی فون 16 ماڈل پر پابندی لگاتے ہوئے اس کی تشہیر اور فروخت کو غیرقانونی قرار دے دیا۔ وزارت صنعت کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کی مقامی شرائط پوری کرنے میں ناکامی پر ایپل پر آئی فون کے نئے ماڈل کی تشہیر اور فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بیا ن میں کہا گیا کہ ستمبر میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون 16 ماڈل کے درآمدی موبائل مقامی سطح پر فروخت نہیں کیے جاسکتے کیونکہ ایپل کی مقامی کمپنی فون کی تیاری میں 40 فیصد مقامی خام مال استعمال کرنے کی شرط پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔