ارجنٹائن میں 10منزلہ ہوٹل منہدم‘ ایک شخص ہلاک

75
ارجنٹائن میں منہدم ہونے والے ہوٹل کا ملبہ بکھرا پڑا ہے

بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن میں تزئین و آرائش کے کام کے دوران 10 منزلہ ہوٹل منہدم ہو گیا، جس سے ایک شخص ہلاک اور 7افراد ملبے میں دب گئے۔ واقعہ ساحلی شہر ولا گیسل میں واقع ڈوبروونک ہوٹل میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اجازت کے بغیر حکومت کی مرمت اور تزئین و آرائش کی جا رہی تھی۔