سوڈان میں ہیضے کی وبا سے اموات کی تعداد 836 تک پہنچ گئی

21

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں ہیضے کی وبا سے اموات کی تعداد 836 تک پہنچ گئی ۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں ہیضے کے کیسوں کی کل تعداد 28 ہزار 376 تک ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں جون میں شروع ہونے والی بارش اور سیلاب ہیضے کے پھیلاؤ کا سبب بنا ہے۔ ملک میں جنگ کی وجہ سے نظامِ صحت مؤثر طریقے سے کام نہیں کر پا رہا ،جس کے نتیجے میں وبائی امراض کے پھیلاؤ سے لوگوں کی زندگیاں مزید دشوار ہو گئی ہیں۔ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سوڈانی حکام نے 12 اگست کو ہیضے کو وبا قرار دے دیا تھا۔ اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے یکم اکتوبر کوجاری کردہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ 34 لاکھ سوڈانی بچوں کو وبائی امراض کا خطرہ لاحق ہے۔