کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں 2 ارب کی لاگت سے بڑی سڑکوں پر مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی تمام ترقیاتی منصوبوں استرکاری روڈ کارپیٹنگ کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایم سی نے شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ایم اے جناح روڈ سمیت راشد منہاس روڈ پر کارپیٹنگ کا کام جاری ہے ،میئر کراچی دن رات محنت کررہے ہیں، کراچی کو روشنیوں کا شہر بنارہے ہیں، اہم شاہراہوں پر کے ایم سی نے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں پانی کے قلت کے خاتمے کے لئے میئر کراچی دن رات محنت کررہے ہیں، میئر کراچی کی کاوشوں سے پارکس بھی آباد ہو رہے ہیں۔