نئی دہلی (انٹرنیشنل دیسک) بھارتی شہر نوئیڈا کے علاقے میں زیر تعمیر بینکوئٹ ہال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچیں ۔ اس دوران آگ پھیلنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جب بینکویٹ جل کر راکھ ہوگیا۔ ڈی سی پی نوئیڈا رامبدن سنگھ نے کہا کہ بینکوئٹ ہال لکڑی کا بنا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔ حادثے کی وجہ کا فوری طور پر پتا نہیں چل سکا تاہم تحقیقات جاری ہے۔ مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آگ زیر تعمیر بینکوئٹ ہال کے پیچھے رکھے گئے سلنڈروں میں لگی تھی جس نے ہال کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔