فلپائن میں ٹرامی کے بعد ایک اور طوفان سے تباہی کا خدشہ

86
فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر علاقے میں ملبہ ہٹایا جارہا ہے

منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں ٹرامی کے بعد ایک اور طوفان سے تباہی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کانگ رے نامی طوفان کو شمالی کاگیان صوبے کے مشرق میں 350 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹریک کیا گیا ہے،جس کے زیر اثر ہواؤں کی رفتار230 کلومیٹر فی گھنٹہ نوٹ کی گئی۔ ماہرین کا کہناہے کہ طوفان سمندر میں مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔حکام کی جانب سے طوفان سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے ساحلی علاقوں کے شہریوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل طوفان ٹرامی کے باعث 3لاکھ سے زائد افراد نے انخلا کیا تھا۔