تیزاب پھینکنے کے مجرموں کو14،14سال قید کی سزا

46

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک کر زخمی کرنیکے مقدمے میں ملزمہ عذرا، اس کے دو بیٹوں جبران عرف سنی اور فرحان کو 14,14سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزمان پر فی کس 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔عدالت نے کہا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سرجانی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے سسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملزمان نے بجلی کے تار اونچے کرنے کا مشورہ دینے پر لڑکی پر تیزاب پھینکا تھا، تیزاب سے 22 سالہ چندہ کا چہرہ اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے تھے۔