سعدیہ راشد نے سید جعفر احمدکو پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا

100

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہمدرد فائونڈیشن اور پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کی صدر محترمہ سعدیہ راشد نے سماجی علوم کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر سید جعفر احمد کو پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کی مجلس عامہ کی تجویز اور مشورے سے سوسائٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔ پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی ایک تحقیقی ادارہ ہے جسے تاریخ پر تحقیق کو فروغ دینے کی غرض سے 1950 میں ماہرین تاریخ نے قائم کیا تھا۔