کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں خاتون سمیت 5افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں بچوں سمیت20افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود شیرشاہ فلائی اوور پر ٹریلر سے گرنے والے کنٹینر کے نیچے دب کر موٹر سائیکل سوار45سالہ عبدالکریم جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار ہوگیا ہے۔شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 18 برج ویو 4 فلور فلیٹ سے 35 سالہ مسز ایمین زوجہ آصف علی نامی خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔ بلدیہ سے 21سالہ اظہر نامی نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا نوجوان دم گوڑ گیا۔ ڈاکس تھانے کی حدود کیماڑی ویسٹ وہارف کے قریب سمندر سے 26سالہ مدثر رضا جمال ولد آصف محمود کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ،کورنگی سیکٹر 10 مکان نمبر E-9 گھر میں کام کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 42سالہ مریم زوجہ زبیر احمد نامی خاتون جاں بحق ہوگئی ۔