جعلی نمبر پلیٹ لگانے والا پولیس انسپکٹر برطرف

35

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلانے کی پاداش میں سندھ پولیس کے انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس آئی او لیاقت آباد انسپکٹر رانا محمد حسیب کو گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر چلانے کی پاداش میں نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔