مضرصحت کھانا کھانے سے عمران خان  کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، عمر ایوب

126

راولپنڈی : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا  ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  عمران خان کو جیل میں مضر صحت کھانا مل رہاہے ، جس کی وجہ سے اُن کی طبیعت خراب  ہےاور انہیں الٹیاں ہو رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی  کے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ عمران خان کے سیل کے اندر بجلی اورپانی بند کردیا گیا ہے اور غیر معیاری کھانا  ملنے طبیعت خراب ہوگئی ، جس کی وجہ سے انہیں الٹیاں ہورہی ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ  بشریٰ بی بی نے 9 مہینے جس طرح گزاریں ہیں  جیل میں  ان کی عظمت کو سلام ہے، ، ان کے کھانے میں ’ہارپک‘ (زہر) تک ملایا گیا لیکن وہ آہنی دیوار کی طرح کھڑی رہیں، انہیں باعزت طریقے سے ضمانت ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ المیہ یہ ہے کہ ایک ہی دن میں تما م جگہوں پر میری پیشی ہے، میں ایک وقت میں گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد میں کیسے حاضر ہوسکتا ہوں؟ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کے سب جعلی کیسز ہیں۔