27 ویں ترمیم کیخلاف مولانا فضل الرحمٰن نے کال دی تو ان کو لگ پتہ جائے گا: شیخ رشید

126
constitutional amendment draft

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم حکومت کے گلے پڑے گی، 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کال دیں گے، حکمرانوں کے خواب چکنا چور ہوگئے لہٰذا مزید ترمیم کے خواب چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ دو بندوں عمران خان اور مولانا فضل الرحمان نے ہی ملک و قوم کی عزت بڑھائی ہے۔ 27 ویں ترمیم پر مولانا فضل الرحمٰن نے کال دی تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم حکومت کے گلے پڑے گی، انہیں کچھ نہیں ملے گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی انصاف کا علم بلند رکھیں گے، یہ جو خواب دیکھ رہے تھے سب چکنا چور ہو گئے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکالا ہے

انہوں نے کہا کہ غریب کے لیے عدالتوں میں آنا آسان نہیں ہے، آرمی چیف سے اپیل ہے کہ نو مئی کے بے گناہ گرفتار ریڑھی قلفی والے کو معاف کر دیں۔