پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی، مولانا فضل الرحمان

246
Parliament cannot legislate against Islam

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا، پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی۔

مولانا فضل الرحمان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کی بنیاد اسلام ہے، آئین کہتا ہے تمام قوانین قرآن و سنت کے تابع ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ حق حکمرانی عوام کے منتخب لوگوں کو حاصل ہو گا، الیکشن تو ہو جاتے ہیں لیکن نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آئین میں عوام کی شراکت داری کو تسلیم کیا گیا، جمہوریت بھی قرآن وسنت کی پابند ہے۔