نئی دہلی : بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ہندو پجاریوں نے منگل کو 5 نومبر کے انتخابات سے قبل امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے لیے دعائیں اور رسومات ادا کر رہے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 روزہ دعا اور رسم کا اہتمام شیاملا گوپالن ایجوکیشنل فاؤنڈیشن نے کیا تھا، بائیو میڈیکل سائنسدان ڈاکٹر شیاملا گوپالن کے اعزاز میں قائم کی گئی تھی ، ڈاکٹر شیاملا گوپالن جو کملاہیرس کی والدہ ہیں وہ 1958 میں 19 سال کی عمر میں امریکا ہجرت کر گئی تھیں۔
فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین نالہ سریش ریڈی نے کہا کہ وہ “ریاستہائے متحدہ امریکا کی صدر بننے کے لیے کملا ہیرس کی کامیابی کے لیے راجشیاملا دیوی کے الہی آشیرواد کے خواہاں ہیں۔”
یونیورسٹی آف فلوریڈا کے الیکشن ہب کے مطابق، 53 ملین سے زیادہ امریکی پہلے ہی انتخابات میں ووٹ ڈال چکے ہیں، جس سے یہ معلوم ہو گا امریکا کا نیا صدر کون بنے گا ، کملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے ۔