غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 143 فلسطینی شہید

112

غزہ:اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فورسز نے24 گھنٹوں میں2مختلف جگہوںپر مزید بمباری کرکے 143فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں پناہ لینے والوں پر بمباری کی،جس میں 107افرادشہیدہوگئے،شہید  ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے  جبکہ صیہونی فوجیوں نے دو عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جہاں پر عارضی اسپتال قائم تھا ، جس میں بچے زیر علاج تھے، جس میں 36 بچے شہید ہوگئے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرمعاہدہ اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا، اگر صیہونی ریاست نے کوئی مکاری دکھانے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 8اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فورسز کی درندگی میں اب تک 43 ہزار 67 سو افراد شہید ہوگئے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے،عالمی ادارے اسرائیلی درندگی پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔