اسرائیل سے کشیدگی: ایرانی حکومت  کی دفاعی بجٹ میں 200 فیصد اضافے کی تجویز

168
take a big step to compete with Israel

تہران:ایرانی حکومت نے اسرائیل سے بڑھتی ہوئی کشید گی کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں 200 فیصد تک اضافہ کرنے  کی تجویز  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اسرائیل سے جنگ کے لیے دفاعی بجٹ میں بے پناہ اضافہ کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہےکہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث تنا بڑھ رہا ہے، دفاعی بجٹ میں اضافے کا منصوبہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کی گئی تجویز کا حصہ ہے جسے مارچ 2025 تک حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کو بھر پور جواب دینے کے لیے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، بجٹ میں 200فیصد اضافہ ہونے کی صورت میں ہی ہم اپنا دفاع کرسکتے ہیں، امید ہے کہ کثرت رائے سے یہ بجٹ منظور ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ غزہ کے بعد اسرائیل نے ایران پر بھی براہ راست حملے شروع کردیے ہیں، جس کے بعد ایران نے بھی اپنے دفاع کے لیے دفاعی بجٹ بڑھانے  کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔