نابینا والدین کو بیٹے کی موت کا پتا نہ چلا، کئی دن ساتھ رہتے رہے

126

بھارت کی ریاست تلنگانا کے صدر مقام حیدر آباد (دکن) ایک انتہائی دل سوز واقعہ رونما ہوا ہے۔ نابینا والدین کو معلوم ہی نہ ہوسکا کہ اُن کا بیٹا مرچکا ہے۔ مردہ بیٹے کے ساتھ وہ کئی دن تک گھر میں رہے۔

پڑوسیوں نے جب محسوس کیا کہ گھر کے اندر سے تعفن اٹھ رہا ہے تب انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ بظاہر نوجوان کا انتقال نیند میں ہوا تھا۔ مرنے والا بیٹا تیس سال تھا جبکہ اُس کے والدین عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے۔

والدین نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اندازہ ہی نہ ہوسکا کہ بیٹا مرچکا ہے۔ وہ کھانے اور پانی کے لیے اُسے پکارتے رہے اور یہی سمجھتے رہے کہ وہ گھر میں نہیں ہے۔

اس معمر نابینا جوڑے کا بڑا بیٹا حیدر آباد ہی کے ایک علاقے میں رہتا ہے۔ پولیس نے نابینا میاں بیوی کو کھانا اور پانی دینے کے بعد بیٹے کو اس بھائی کے انتقال کی خبر دی۔