پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبوں کے وسائل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے جمعہ کو پشاور میں جلسے کا اعلان کیا ہے، دیکھتے ہیں ورک فروم ہوم کرنے والے کتنا بڑا جلوس لے کر آتے ہیں
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی والے تو اسلام آباد میں بہت بڑا جلوس لے کر آتے ہیں، دیکھتے ہیں پنجاب والے کے پی میں کتنا بڑا جلوس لیکرآتے ہیں، ہمیشہ عوام اور کے پی کے وسائل کو استعمال کرکے اسلام آبا پر چڑھائی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل پشاور کی ایک فیکٹری میں گیا جہاں 3دن سے آگ لگی ہوئی ہے، آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کی گاڑیاں نہیں ہے، فائربریگیڈ کی گاڑیاں اسلام آباد میں ضبط ہیں، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اسلام آباد میں چڑھائی کیلئے استعمال ہوئیں، یہ ہماری ایمرجنسی صورتحال ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور میں ایئر فورس اور پاک فوج نے آکر ریسکیو آپریشن کیا، مجھے کوئی جواب دے کہ یہ سول حکومتیں کیا کررہی ہیں؟