اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سابق رکن صوبی اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کی جانب سے سید پرویز ظہور، حافظ منور، ساجد ترین، آغا حسن اور امان اللہ کنرانی کے علاوہ پراسیکیوٹر راجا نوید عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل سید پرویز ظہور نے دلائل دئیے کہ کوئی گواہ ہے اور نہ ہی مدعی سامنے آیا ہے، پارلیمنٹ ہاوس میں کوئی بھی اسلحہ لے کر نہیں جا سکتا، ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ میں کوئی اسلحہ برآمد نہیں کیا گیا۔
جس پر پراسیکیوٹر راجا نوید نے مقف اپنایا کہ پارلیمنٹ ہائوس میں یہ کیوں گھسے، اس کی تفتیش کرنی ہے، مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاس ایک حساس بلڈنگ ہے، وہاں یہ کیوں گئے؟عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اختر حسین لاگو اور شفیع محمد کے مزید 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
دریں اثنا پولیس دونوں ایم پی ایز اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کو لے کر جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوگئی۔