پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور

116
spokesperson

 اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

ملزمان کی جانب سے انصر کیانی و دیگر وکلا عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا جبکہ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 532 کارکنان پر تھانہ سنگجانی اور سیکریٹریٹ سمیت 11 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔