حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے اسلحہ کی منتقلی کا بڑا منصوبہ بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔ڈی ایس پی تھانہ چھلگری نے میڈیا کو بتایاکہ خفیہ اطلاع ملی کہ حیدرآباد بائی پاس میرپورخاص سے ایک کار میں اسلحہ کی کھیپ لائی جارہی ہے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار کی تلاشی کے دوران 3 رائفل، 4 نائن ایم ایم پستول، 500گولیاں، 2 تیس بورپستول، 430گولیاں، ایک ایم پی فائیو گن ،12 رپیٹر اور 2400کارتوس، 30بور پستول کی 2500 گولیاں برآمد کرکے تین ملزمان افضل شاہ، غلام مجتبیٰ اور ظفر علی کو گرفتار کرمقدمہ درج کرلیا۔