مجھے 27 ویں ترمیم سے متعلق علم نہیں، فاروق ایچ نائیک

70

کراچی (آن لائن)پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ مجھے 27 ویں ترمیم سے متعلق علم نہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں آئینی عدالتیں موجود ہیں، ہم بھی آئینی عدالت چاہتے تھے لیکن آئینی بینچ پر اکتفا کرنا پڑا۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے آئینی بینچ کے سربراہ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ ہائی کورٹس میں بھی آئینی بینچ بن سکتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بلدیاتی اداروں کے لیے قانون سازی ہوتی ہے تو اچھی بات ہے۔