پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمیشن میں شمولیت کیلیے 7 ناموں کی فہرست تیار

73

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں شمولیت کیلیے سات ناموں کی فہرست تیار کرلی ہے، پی ٹی آئی کے سابقہ جوڈیشل کمیشن ممبران کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے باضابطہ طور پر ’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے لیے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتّفاق کیا گیا تھا۔گزشتہ روز ہی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن سے دو دو نام نام طلب کیے تھے۔ذرائع کے مطابق قانونی علم رکھنے والے پارلیمنٹرینز کو جوڈیشل کمیشن میں ترجیح دی جائے گی۔ابتدائی فہرست میں بیرسٹرگوہر، بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹرعمیر نیازی، عمر ایوب، اسد قیصر، لطیف کھوسہ اور علی محمد خان کا نام شامل ہے۔پارٹی کی جانب سے نام سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد حتمی دو ناموں کا فیصلہ ہوگا۔پارٹی کی جانب سے سرفہرست بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کو رکھا گیا ہے۔