وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سویڈن کی سفیرکی ملاقات

57

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماحول کی بہتری کیلیے سویڈن کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرابرگ وون لنڈے نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، اس موقع پر تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت اور ماحولیات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سویڈش سفیر نے اقلیتی امور اور خواتین کے حقوق کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ہے، انویسٹرز بے خوف خطر سرمایہ کاری کریں، ماحول کی بہتری کیلیے سویڈن کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ ہے، کاشت کار کی معاونت کر رہے ہیں۔