پاکستان کی حالت بدلنے کیلیے متحد ہونا ہو گا، معراج الہدیٰ

13

مٹیاری (نمائندہ جسارت) سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حکمرانوں نے ملک کو ایسا بنا دیا کہ سندھ میں تعلیم اور علاج کی بنیادی سہولتیں نہیں ہیں تو ہمیں اپنے آپ سے آغاز کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کے ضلعی امیر مولانا فقیر محمد منصوری کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کی حالت روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے، ہمیں اپنے حالات بدلنے اور اس ظلم کے نظام کو آگے بڑھانے کے لیے متحد ہونا ہوگا اور غزہ کے مظلوموں کے لیے بڑی تعداد میں بچے ہیں، ایران واحد ملک ہے جس پر دیگر اسلامی ممالک اور ان کے قائدین کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس موقع پر ضلع مٹیاری کے سابق امیر ایاز احمد اصلاحی، سردار زبیر سولنگی اور دیگر نے خطاب کیا۔ فقیر محمد منصوری نے ضلع مٹیاری کے امیر کا حلف اُٹھایا۔