فواد چودھری کی واپسی کا فیصلہ عمران خان کریں گے ،بیرسٹر گوہر

66

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، اختلاف کوئی نہیں، اختلاف رائے ضرور ہے، ہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری جماعت ہے، پی ٹی آئی میں ورکرز اور لیڈرشپ کی ایک جیسی حیثیت ہے، ہماری جماعت میں لیڈرشپ اور ورکرز کی ہر بات کو سنا جاتا ہے، ہم لوگوں پر بات کرنے کی پابندی نہیں لگاتے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر حل ہونے چاہئیں۔