ذاتی کارکردگی نہیں اصل کامیابی پاکستان کی فتح ہے، سعود شکیل

112

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ میرے لیے ہر وہ اننگ اہم ہوتی ہے جس میں پاکستان میچ جیت جائے، اصل کامیابی ہوتی ہے پاکستان میچ جیتے نہ کے ذاتی کارکردگی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں سنچری اسکور کرکے مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی بلے باز سعود شکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے تیاری پوری کی تھی، ہم نے اسپن وکٹ کا فائدہ اٹھایا اور انگلینڈ کو دونوں میچ میں شکست دی، بطور کرکٹر ہم لوگوں کے لیے بہت اچھا ہوا اور پاکستان جیتا، ایک نئی اسپرٹ تھی کچھ لڑکوں کا کم بیک تھا،کچھ لڑکے نئے کھیل رہے تھے۔ سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانیوالے مشترکہ پاکستانی بن گئے ۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان کا کہنا تھا کہ نعمان علی، ساجد خان اور کامران غلام نے اچھا پرفارم کیا،کامران غلام نے مشکل وکٹ پر اسکورکیا۔