نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات سے دور دھکیلا جارہا ہے

15

کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع ، جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی کنونیئر ملک اویس قرنی ، جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ مولانا عبد الرحمن رفیق ، سابق ضلعی امیر مولانا ولی محمد ترابی جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے سابق مرکزی صدر حافظ ہدایت اللہ پیرزادہ ، جمعیت طلبہ اسلام بلوچستان کے صوبائی کنوینر حکمت اللہ کاکڑ ودیگر نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کو لادینیت اور اسلامی تعلیمات سے دور دھکیلا جارہا ہے نوجوان نسل ہمارے مستقبل ہے جمعیت علما اسلام ہر محاذ پر جمعیت طلبہ اسلام کی سرپرستی کرتے رہیں گے اور ڈاکٹر سرفراز احمد خان شہید کی مشن جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلبہ اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام ساینس کالج میں عظیم الشان 55واں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی معاون کنونیئر عبدالمنان کاکڑ نظام الدین خوستی حافظ فضل الرحمان سمالانی ، جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے کنونیئر حافظ حبیب الرحمن حافظ ابوبکر ، حافظ محمد ابوذر ، حافظ امین اللہ حیدری اور سائنس کالج کے کنوینر حافظ عابداللہ ود یگرنے بھی خطاب کیا ۔ جمعیت علما اسلام ، جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صوبائی وضلعی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پاکستان کی بقا اور سالمیت کی علامت ہیں ۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے آج ناموس رسالت ناموس صحابہ اور مدارس کی دفاع کی جنگ جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آہین پاکستان سے کوئی بلاتر نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمن آہین پاکستان کی دفاع اور تحفظ کیلیے پارلیمنٹ کے اندر اور جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان پر کسی قسم کا آنچ انے نہیں دیں گے ۔ جمعیت علما اسلام نے آئین پاکستان کی ذریعہ فتنہ قادیانیت کا سر کچل دیا اب فتنہ قادیانیت کسی صورت سر نہیں اٹھا سکتے ہیں ، جمعیت دنیا بھر میں قادیانیوں کا تعقب کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آئین پاکستان میں اسلامی دفعات اور عقیدہ ختم نبوت ص کی دفاع اور تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ وطن عزیز کیخلاف سازشوں کوناکام بنانے کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔