بھارت: بھیڑیا گھر سے 9ماہ کی بچی کو اٹھا لے گیا

106

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے علاقے گوپال گنج میں خونخوار بھیڑیے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ محمد پور تھانے کی حدود میں آنے والے کاشی ٹینگراہی گاؤں میں گھر سے 9 ماہ کی بچی لاپتا ہوگئی۔ تلاش کے دوران خون کے دھبے نظر آئے تو گاؤں کے لوگوں کو شک ہوا کہ بچی کو خونخوار بھیڑیے نے اْٹھا لیا ہوگا۔ اطلاع ملنے پر ڈاگ اسکواڈ اور ایف ایس ایل کی ٹیم نے پورے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور تلاش کے دوران کھیت سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جانچ کے بعد متاثرہ خاندان کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔