کرنٹ لگنے و دیگر واقعات میں 2نوجوانوں سمیت8افراد زندگی ہار گئے

90

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں 8افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں بینک کی ملازمہ ،پولیس اہلکار سمیت10افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاون کے علاقے بلدیہ 9 نمبر لغاری مارکیٹ کے قریب شاہد الیکٹرک شاپ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 15 سالہ قدیر ولد سدھیر نامی لڑکا جاںبحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایف بی ایریا واٹر پمپ کباب جی ریسٹورنٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ متوفی نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی اور اس کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جا رہی ،جبکہ شدید زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی جسے طبی مداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن حسن پہنور گوٹھ انور ہوٹل کے قریب گھر سے 22سالہ اکبر حسین ولد غلام حسین کی پھندا لگی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کردی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور بیانات کی روشنی میں نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ۔ فیڈرل بی صنعتی ایریا سے عمر رسیدہ شخص بے ہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا بعد ازاں دوران علاج معمر شخص چل بسا ۔ تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد سخی حسن 5 اسٹار چورنگی نذد نادرا آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ،25 سالہ محمد انس ولد محمد رئیس جاں بحق ہوگیا ۔لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 65سالہ شخص راشد ولد وحید جاںبحق ہوگیا ، جبکہ 26سالہ صابر ولد عبدالحق زخمی ہوا۔ قیوم آباد مین چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 41سالہ محمد ناظم نامی شخص جاں بحق ہوگیا ، کارساز پی اے ایف بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ،واقع میں ملوث ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ، کھاراد ر تھانے کی حدود ایم اے جناح روڈ میزان بینک کے اندر سیکورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے بینک کی ملازم 30 سالہ انمول دختر تاج محمد زخمی ہوگئی ۔ کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔