کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر کے وسط میں سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق رواں سال سردی کا دورانیہ کم ہوسکتا ہے۔شہر قائد میں پہلے کی طرح گرمی کی لہر برقرار ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے سبب اہلیان کراچی پریشان ہیں۔شہر قائد کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اگست جیسی گرمی پڑ رہی ہے، کراچی کا درجہ حرارت ان دنوں 40ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ رہا ہے۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان ہے۔