اسپین میں طوفانی بارش‘ 50 افراد ہلاک‘ مزید ہلاکتوں کا خدشہ

120
جنوبی کوریا: آندھی کے باعث سائن بورڈ گاڑی پر آگرا ہے‘ شہری طوفانی بارش سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں
جنوبی کوریا: آندھی کے باعث سائن بورڈ گاڑی پر آگرا ہے‘ شہری طوفانی بارش سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں

میڈ ریڈ: جنوبی اور مشرقی اسپین میں تباہ کن بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے‘ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں عوام کو شدید قسم کی سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے، خطرناک سیلاب کے نتیجے میںلگ بھگ 50 سے زائد افراد کے ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
غیر ملکی میڈیا نے بھی اس حوالے سے ایک بڑی خبر نشر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یورپ سے منسلک اسپین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں کم و بیش 8 گھنٹے کی تباہ کن بارشوں نے پچھلے سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ اب تک تقریباً 51 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد سے متعلق حتمی اعداد و شمار پرا بھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بھی طوفانی بارشوں کی وجہ سے درجنوں مکانات کے منہدم اور متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب میں پھنسے عوام کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسپین کے بیشتر علاقے ژالہ باری سے بری طرح مسلسل متاثر ہو رہے ہیں اور دیگر علاقوں میں بھی بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔