پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں100 انڈیکس کی پہلی بار 91ہزار کی نفسیاتی حد عبور

106
In the history of Pakistan Stock

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان مسلسل کئی روز سے برقرار ہے، آج بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 961 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح 91 ہزار 157 پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 47 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 664 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 90 ہزار 859 پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں، دوپہر تقریباً 12 بج کر 5 منٹ پر انڈیکس مزید بہتری کے بعد 961 پوائنٹس یا 1.07 فیصد بڑھ کر 91 ہزار 157 پر پہنچ گیا۔تاہم، مسلسل دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 91 ہزار کی سطح برقرار نہیں رکھ سکا اور 668 یا 0.74 فیصد اضافے کے ساتھ 90 ہزار 864 پر پہنچا، جو گزشتہ روز 90 ہزار 195 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 91 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔تاہم تیزی کا یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا تھا اور کاروبار کا اختتام 201 پوائنٹس یا 0.22 فیصد اضافے سے 90 ہزار 195 پر بند ہوا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے نوٹ کیا تھا کہ توقع سے بہتر کاپوریٹ منافع کے علاوہ نومبر اور دسمبر میں شیڈول اگلے زری پالیسی اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کے امکان کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری کا رجحان جاری ہے۔