حکومت آئینی مارشل لا لگانا چاہتی، سارے سسٹم کو بلڈوز کیا جا رہا ہے، رہنما پی ٹی آئی

66

اسلام آباد: تحریک انصاف (   پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے حکومت آئینی مارشل لا لگانا چاہتی ہے، سارے سسٹم کو بلڈوز کیا جا رہا ہے ،26ویں آئینی ترمیم کے پراسس میں پی ٹی آئی شامل رہی  ہے،پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن بہت زیرک سیاست دان ہیں،مولانا نے کالے ناگ کے دانت اور زہر نکال کر پھینکا ہے، فضل الرحمن کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی ڈوریں کوئی اور کھینچ رہا ہے، دیکھنا ہو گا کہ آئینی ترمیم سے نظام عدم متاثر تو نہیں ہو رہا، ملکی حالات درست ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فیملی کا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قریبی تعلق ہے، نومبر میں عمران خان باہر آرہے ہیں، پارٹی قیادت نے خان صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ کچھ وقت کے لیے بشریٰ بی بی کو فوکل پرسن تعینات کردیں۔

خیال رہے کہ26ویں  آئینی ترمیم منظور ہونے  کے بعد سے پی ٹی آئی میں ایک افرا تفری پھیلی ہوئی ہےکیونکہ تحریک انصاف کے بعض اراکین نے بھی 26ویں ترمیم کی منظوری میں ووٹ کاسٹ کیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر گردش خبروں میں آئینی ترمیم کو منظور کرانے کا کریڈٹ جمعیت علمائے اسلام کے فضل الرحمن کو دیا جارہاہے۔