ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہو گا،  وزیر مملکت آئی ٹی

113
determined to empower women

  اسلام آ باد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن   شازہ فاطمہ خواجہ کاکہناہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہو گا،موسمیاتی تبدیلی جیسے ہنگامی چیلنجوں سے نمٹنے میں ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے۔

“پہلی قومی یوتھ کلائمیٹ سمٹ” سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے

کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزارت بامعنی ماحولیاتی اثرات کے لیے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والی کسی بھی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ “ٹیکنالوجی کو ایک پل کے طور پر سمجھو جو علم کو عمل سے جوڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  آب و ہوا کی کارروائی سب سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے جب اس میں سب شامل ہوں ہم نوجوانوں کے منفرد امکانات اور توانائیوں کے بغیر موسمیاتی تبدیلیوں سے موثر طریقے سے نمٹ نہیں سکتے، آلودگی پھیلانے والے عناصر کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر آیا ہے، اسموگ کے باعث پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں۔