راولپنڈی (آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 30 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے یہ سماعت بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کی عدم حاضری پر ملتوی کی ہے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تاہم بشریٰ بی بی کی طبیعت ناسازی کے باعث حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی ۔ عدالت نے حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس کے تفتیشی افسر پر جرح نہ ہو سکی تاہم عدالت نے ایک ہفتے کے التوا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔