بھارت میں گائے کو آوارہ کہنے پر پابندی‘ احکامات جاری

110

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندو مذہب میں گائے کو مقدس مانا جاتا ہے، اس حوالے سے ایک بھارتی ریاست میں گائے کے لیے لفظ آوارہ استعمال کرنے پر پابندی عاید کی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان میں ریاستی حکومت نے گائے کے لیے لفظ آوارہ جیسے الفاظ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور مویشی وگائے پالنے کے وزیر جورا رام کماوت نے اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔ اس سے قبل مہاراشٹر کی شندے حکومت کی جانب سے ریاست میں گائے کو ریاستی ماں کا درجہ دیا گیا تھا، جس کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی انتہا پسندوں کی جانب سے اس حوالے سے مطالبات سامنے آ رہے تھے۔ واضح رہے کہ بلدیاتی اداروں کی جانب سے گائے، گھوڑے اور گدھے جیسے جانور پالے جاتے ہیں، جن کو عمومی طور پر آوارہ جانوروں کے نام سے پکارا جاتا ہے۔بھارت میں ہندو انتہا پسند گائے رکھشک کے نام پر آئے دن مسلمانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور کئی مسلمان ان کے ناجائز نظریات اور جھوٹے پروپیگنڈے کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔