اسلام آباد (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ معزز رکن اسمبلی کی یہ تجویز اچھی ہے کہ بجلی کے بل مہینے کی پہلی تاریخوں میں آجائیں تا کہ تنخواہ دار طبقہ باآسانی بل ادا کرسکیں۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر وقفہ سوالات کے دوران ایم این اے شائستہ خان نے تحریری جواب کے بعد اپنے ضمنی سوال میں کہا کہ کوشش کی جائے یا پالیسی بنائی جائے مہینے کے پہلے 10 دنوں میں بل آجائے ، تنخواہ دار طبقہ ،غریب لوگ مہینے کے آغاز میں بل ادا کرسکتے ہیں ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس پر کہا کہ یہ اچھی تجویز ہے اس پر وزیر توانائی خود بتائیں ۔ وزیر توانائی کی عدم موجودگی میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے ایوان کو بتایا کہ معزز رکن اسمبلی کی یہ تجویز متعلقہ وزیر تک پہنچا دوں گا۔