پرویز الٰہی کے بیرون ملک سفر کرنے پر دوبارہ پابندی عاید

64

لاہور (نمائندہ جسارت) اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیا اور وہ اب بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پرویزالٰہی پر بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی، اینٹی کرپشن پنجاب کی سفارش پر ان کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ اینٹی کرپشن پنجاب مقدمے میں تحقیقات کر رہی ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سفارش کی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز الٰہی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا جائے۔