کراچی ( پ ر)پاکستان کے نامور شہرت یافتہ بلخصوص عرب ریاستوں سے ذاتی خاندانی تعلقات کے حامل ممتاز بزنس مین حسین اسلم بھٹی کی خصوصی ہدایت کے تحت انکے نمائندہ خصوصی سید محمد صفیان نے پاکستان باکسنگ کی اولمپیئن و انٹرنیشنل شخصیت اور ماہیگیر کمیونٹی کے بزرگ علی اکبر شاہ قادری کی شدید علالت کے بعد اسپتال سے گھر منتقلی پر خیریت معلوم کی، گزشتہ روز حسین اسلم بھٹی کی جانب سے انکے نمائندے معراج نے قادری ہاوس یونس آباد، سینڈسپٹ روڈ ماریپور ٹاون ضلع کیماڑی کراچی پہنچ کر عیادت کی۔ حسین اسلم بھٹی کی جانب سے ایک لاکھ روپے بھی دئے اور انکی جانب سے ہرممکن تعاون و مدد کا یقین دلایا۔علی اکبر شاہ قادری نے جزیرہ بھٹ و دیگر جزائر بلخصوص ماہی گیر کمیونٹیز کے ہردلعزیز نوجوان ر ہنما محترم حسین اسلم بھٹی کے خلوص اور مالی معاونت پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان رہنما محترم حسین اسلم بھٹی نے مشکل گھڑی میں پاکستان میں نہ ہونے اور بے انتھا کاروباری مصروفیات کے باوجود اپنے بزرگ کو یاد رکھا۔