نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری

152

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے قبل جاری ترقیاتی کام کو مکمل کرنا ہے۔ اس سلسلے میں آئی سی سی حکام پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سے مستقل رابطے میں ہیں۔ یہ ہی نہیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز نمائندہ جسارت نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ترقیاتی کام کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات چیت کی ۔ یہ ہی نہیں وہاں موجود مزدوروں اور انجینئرز کی انتھک محنت اور شدید دھوپ کی تپش کے باوجود کام کا جاری رہنا اس بات کی غماز ہے کہ تمام کرکٹ کھیل سے وابستہ افراد انتھک محنت کررہے ہیں اور مسلسل کام جاری ہونے کی وجہ سے اب ایک اسٹرچکر سامنے نظر آرہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جنوری سے قبل ہی نیشنل اسٹیڈیم کراچی مکمل طور پر اس قابل ہوجائے گا کہ چیمپئنز ٹرافی بہترین انداز میں منعقد ہوگی۔ یہ ہی نہیں بورڈ کا اس سے قبل میچز بھی کرانے کا ارادہ ہے۔