سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط کیخلاف جووجہد کر رہے ہیں حکومت مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے پر عملدرآمد کیلئے عالمی سطح پر کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں مظلوم کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ناجائز تسلط و ظلم زیادتیوں کیخلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ ، قیم ضلع حافظ امان اللہ تنیو، نائب امرائے ضلع ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، حافظ عبدالحلیم تنیو ، رضااللہ گھمروکے علاوہ امیر تحصیل نیو سکھر حافظ میر ہزار خان لاشاری، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ شہباز علی بگٹی، سجاد اللہ بھٹو سمیت دیگر موجود تھے۔مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا فوری حل نا گزیر ہے ، اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ی بھائیوں کو بھارتی بربریت سے نجات ملے گی ، کشمیری عوام کو کسی صورت بھارتی مظالم کے آگے تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیر کی آزادی تک ان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ جنت نظیر وادی کشمیر پر آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا ، کشمیریوں کو بنیادی انسانی حق سے محروم رکھنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیریوں کی جہد آزادی ایک لازوال داستان ہے، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا فوری حل نا گزیر ہے ، اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ی بھائیوں کو بھارتی بربریت سے نجات ملے گی ، کشمیری عوام کو کسی صورت بھارتی مظالم کے آگے تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیر کی آزادی تک ان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ جنت نظیر وادی کشمیر پر آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بنیادی انسانی حق سے محروم رکھنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیریوں کی جہد آزادی ایک لازوال داستان ہے ، کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، ہر پاکستانی کا مطالبہ ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عملدرآمد کروائے۔