قاضی احمد( نمائندہ جسارت )قاضی احمد کے قریب واقع گاؤں بیڑوخان زرداری کے زرداری برادری کے مکینوں کا برادری کے افراد کے ہاتھوں مبینہ اغواکی گئی شادی شدہ خاتون مسمات ریشماں کی بازیابی کے لئے قومی شاہراہ پر واقع پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قومی شاہراہ پر دھرنا دے کے سخت نعرے بازی کی ۔ پولیس کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیاگیا۔ اس موقع پر مغوی خاتون کے شوگر علی گوہر زرداری کا کہنا تھاکہ گزشتہ شب زرداری برادری کے 7مسلح افراد سرور حیات ودیگر نے گھر میں داخل ہوکرچار بچوں کی ماں ریشماں کو زبردستی اسلحے کے زورپر اغوا کرکے لے گئے اطلاع کے باوجود پولیس ملزمان کوپکڑنے اور مغوی کی بازیابی کے لئے غیر سنجیدہ بنی ہے۔ ہماری ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ایس ایچ او قاضی احمد ودیگر متعلقہ بالاافسران سے اپیل ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے میری بیوی کو بازیاب کرایا جائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔