بھارت میں 30 بندر پر اسرار طور پر ہلاک

16

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے ضلع راجنا سرسلہ میں تقریباً 30 بندر پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ویملواڑا پولیس اسٹیشن کے حدود کے تحت نامپلی گاؤں کے نواح میں 30 بندروں کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے وٹرنری اسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس بندروں کی اموات کا پتا لگانے کے لیے اس علاقہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کسی نے ممکنہ طور پر بندروں کو زہر دیا ہو۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں بندروں کے خوف کے باعث 40 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔