کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے،پاک ترک مشترکہ اعلامیہ

129
انقرہ: ترکی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید یوم سیاہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
انقرہ: ترکی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید یوم سیاہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

انقرہ(رپورٹ شبانہ ایاز) پاکستانی سفارتخانے نے انقرہ میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سعادت پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین اور ممبر پارلیمنٹ محمود اریکان، ممبر پارلیمنٹ برہان کایاترک، ممبر پارلیمنٹ سیراپ یازکی، ترک سفیر (ر) نعمان ہزار ، میڈیا، تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈپٹی چیئرمین سعادت پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمود اریکان نے کہا کہ تنازع کشمیر ہر ایک کا ضمیر، انسانی حقوق اور انصاف کا مسئلہ ہے،اب عالمی برادری خصوصاً او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ممبر پارلیمنٹ برہان کایاترک نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انصاف کا قیام بین الاقوامی امن اور اقوام متحدہ پر اعتماد کی بحالی کے لیے ناگزیر ہے جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ترکیہ کے سفیر (ر) نعمان ہزار نے کہا کہ تنازع کشمیر کا حل علاقائی اور عالمی امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔ اختتام پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے کشمیریوں کے جائز مطالبے کی پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔