پی ٹی آئی کا باضابطہ طور پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ

91

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر ’’یوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے لیے حزبِ اختلاف کی جانب سے 2 اراکین کی نامزدگیوں اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کے خط پر جامع بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاںسیاسی کمیٹی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ سیاسی کمیٹی کے اس فیصلے کو توثیق کے لیے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کے لیے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو پیش کیا جائے گا۔کمیشن میں حزبِ اختلاف کی نمائندگی کے لیے مجوّزہ 2ناموں کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ منظوری کے بعد اعلان پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی کے دوٹوک اور اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔