اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔وزیراعظم شہباز شریف آج منگل کو ریاض روانہ ہونگے۔وزیراعظم ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024 میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 31 اکتوبر کو قطر جانے کا پروگرام ہے ۔وزیراعظم کے دورے میں دوحہ میں پاک قطر تعلقات پر بات ہو گی ۔ وزیراعظم کوپ 29 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ وزیراعظم 11نومبر کو آذربائیجان میں ہونیوالی کانفرنس میں بھی شریک ہونگے۔